پاکستان

وزارت عظمیٰ یا صدارت کا منصب ،حکمران خوف کا شکار کیوں ؟سنسنی خیز رپورٹ

اسپرٹ یہی ہوتی ہے کہ پارٹی اپنی حکومت پر نظر رکھے۔ یہ سیاسی بیماری ہماری تمام بڑی جماعتوں میں پائی جاتی ہے

وزارت عظمیٰ یا صدارت کا منصب ،حکمران خوف کا شکار کیوں ؟سنسنی خیز رپورٹ لاہور (کھوج نیوز)وزارت عظمیٰ یا صدارت کا منصب ،حکمران خوف کا شکار کیوں رہتے ہیں ،سنسنی خیز رپورٹ آگئی،ہمارے اکثر بڑے سیاست دان جو وزارت عظمی یا صدارت کے منصب تک گئے کسی نہ کسی انجانے خوف کا شکار نظر آئے۔

بہت سے معاملات میں تو وہ اپنے قریبی ساتھیوں پر بھی یقین نہیں کرتے۔ مثلا وہ وزیراعظم یا صدر بن بھی جائیں تو پارٹی عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہوتے دونوں عہدے اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں حالانکہ ان کی پارٹی کا آئین خود کہتا ہے کہ الیکشن جیتنے اور حکومت بنانے کی صورت میں دونوں عہدے الگ کردیئے جائیں، جس کی بنیادی اسپرٹ یہی ہوتی ہے کہ پارٹی اپنی حکومت پر نظر رکھے۔

یہ سیاسی بیماری ہماری تمام بڑی جماعتوں میں پائی جاتی ہے۔ ایک اور رجحان جس کی جمہوری معاشروں میں کم مثال ملتی ہے وہ صدر یا وزیراعظم کے منصب پر رہنے کے باوجود وہ دوبارہ قومی اسمبلی یا سینٹ میں رہنا پسند کرتے ہیں تاکہ دوبارہ اس عہدے تک پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہوسکیں۔

نوازشریف کی نااہلی یا عمران خان صادق و امین،ثاقب نثارکا کچا چٹھاسامنےآگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button