پاکستان
ظل شاہ کی والدہ کو منہ بند رکھنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف
ظل شاہ کی والدہ کو پیغام دیا گیا کہ اگر دوسرے بیٹے کی زندگی چاہتی ہو تو منہ بند رکھنا ہو گا،رہنماء تحریک انصاف فواد چوہدری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن ) ظل شاہ کی والدہ کو منہ بند رکھنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ‘ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ظل شاہ کی والدہ کو پیغام دیا گیا اگر دوسرے بیٹے کی زندگی چاہئے تو منہ بند رکھنا ہو گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام ورکرز جو پولیس کی حراست میں ہیں ان سے پہلے ہی کہا ہے کہ تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں ، ان بیانوں کی نہ تو عوام کی نظر میں کوئی حیثیت ہے نہ قانون کی نظر میں۔
قومی روئنگ چیمپیئن شپ: نیوی نے مینز ، آرمی نے وویمنز ٹائٹل جیت لئے