پاکستان

اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکےنئی امید اورعزم کے ساتھ آگےبڑھنےکا عہد کرنا چاہیے،وزیراعظم کا خراج عقیدت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نےکہا ہےکہ علامہ اقبال کی شاعری صرف اپنےوقت کی عکاس نہیں بلکہ عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے بالخصوص نوجوان اوسط درجے کی زندگی کو چھوڑ کرغیر متزلزل ایمان اور محنت کو اپنا شعار اور دنیا میں اپنا نام بنائیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نےکہا ہےکہ علامہ اقبال کی شاعری صرف اپنےوقت کی عکاس نہیں بلکہ عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے بالخصوص نوجوان اوسط درجے کی زندگی کو چھوڑ کرغیر متزلزل ایمان اور محنت کو اپنا شعار اور دنیا میں اپنا نام بنائیں، ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے نئی امید اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا عہد کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعظم نے یوم اقبال کے پرمسرت موقع پر میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور بلند پایہ شخصیت تھے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف پورے برصغیر، وسط ایشیا بلکہ پوری دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے، اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی علیحدہ شناخت کا ادراک دے کر ایک علیحدہ وطن کا خواب روشن کیا جس کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ خود انحصاری، خود آگاہی اور اتحاد سے متعلق ان کی تعلیمات مسلمانوں کے لیے بطور امت اور ہمارے لئے بحیثیت قوم ترقی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کرنے کا باعث ہیں۔

انہوں نےکہا کہ علامہ اقبال کی شاعری صرف اپنے وقت کی عکاس نہیں بلکہ عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اوسط درجے کی زندگی کو چھوڑ کر غیر متزلزل ایمان اور محنت کو اپنا شعار بنائیں اور دنیا میں اپنا نام بنائیں۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دن ہم اپنے آپ کو ان کے وژن پر عمل کرنے اور ایک ایسی قوم کی تعمیر کرنے کا عہد کریں جو ان کے انصاف، مساوات اور اعلیٰ ظرفی کے نظریات کی عکاسی کرے،آج یہ عہد کریں کہ ہم سب اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے نئی امید اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

علاوہ ازیں یوم اقبال کی مناسبت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بصیرت افروز شاعر اور فلسفی علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے توئٹ میں لکھا ہے کہ ان کے افکار اور تحریروں نے ہماری قوم کے طرز عمل پر گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ تحریک کا ایک مینار  ہیں، جو ہمیں پاکستان کی ترقی اور مضبوطی کے لیے انتھک محنت کرنے پر زور دیتے ہیں۔

وزیراعظم کی ٹوئٹ کے مطابق علامہ اقبال کی شاعری صرف اپنے وقت کی عکاسی نہیں بلکہ عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اعتدال پسندی سے اوپر اٹھ کر غیر متزلزل ایمان اور محنت کے ذریعے عظمت حاصل کریں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں درج ذیل اشعار اقبال بھی پوسٹ کیے:

تمنا آبرو کی ہو اگر گلزارِ ہستی میں

تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے

نہیں یہ شان خودداری، چمن سے توڑ کر تجھ کو

کوئی دستار میں رکھ لے، کوئی زیبِ گلو کر لے

وزیراعظم نے مزید درج کیا ہے کہ جیسا کہ ہم اس دن کو مناتے ہیں، آئیے ہم اپنے آپ کو اس کے وژن پر عمل کرنے اور ایک ایسی قوم کی تعمیر کرنے کا عہد کریں جو ان کے انصاف، مساوات اور اعلیٰ ظرفی کے نظریات کی عکاسی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button