پاکستان
مریم نواز ایک بار پھر بازی لے گئیں، ملک بھر کے طلبہ کیلئے بھی بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا
پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی ہے جب کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دوسروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ پر ایک بار پھر بازی لے گئیں، انہوں نے ملک بھر کے طلبہ کے لئے بھی بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی ہے جب کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے مقرر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں داخلہ لے فیس ہم دیں گے، ہم ہر بچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔



