فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ہے۔گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ۔ گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ ہیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ہمارا عزم مضبوط اور مشترک ہے ، یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے ۔



