پاکستان

پاکستان نے یو اے ای کو 2ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی۔یو اے ای کی یہ رقم سیف ڈیپازٹ کے طور پر پاکستان کے اکائونٹ میں پڑی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ یہ رقم سیف ڈیپازٹ کے طور پر پاکستان کے اکاؤنٹ میں تھی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا جس پر پاکستان نے قرض واپسی کا فیصلہ کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، یوایای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button