انٹرنیشنل

ایرانی آرمی چیف نے امریکی فورسز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی آرمی چیف نے امریکی فورسز کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ امریکن فورسز کسی بھول میں نہ رہیں ہماری فورسز کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کی رہنمائی اور ایرانی قوم کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے فوج اپنی تمام ذمہ داریاں جیسے ملک کی خودمختاری، سرحدوں کی حفاظت اور ایران کا تحفظ بہترین انداز میں انجام دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 سالہ جنگ اور حالیہ جنگوں کے تجربات نے فوج کو یہ سکھایا ہے کہ اپنی دفاعی طاقت اور تیاری کو بڑھانا لازمی ہے تاکہ وہ ملک کے تحفظ میں اپنی ذمہ داری سنجیدگی کے ساتھ پوری کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button