پاکستان
قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

کراچی (کھوج نیوز) قطر سے پاکستان کے لئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہو گیا ہے اب یہ کہاں ہے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق شپنگ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے لئے ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز کے جزیرے ہنگم سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاز میں قطر کی بڑی راس لفان ٹرمینل سے ایل این جی بھری گئی ہے۔ پورٹ قاسم ذرائع کے مطابق یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جا رہی ہے، ایل این جی کا ایک اور جہاز الخریطیات کراچی پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر 30 اپریل کو بھی لنگر انداز ہوا ہے۔



