پاکستان

پنجاب کا بجٹ کیسا ہوگا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(کھوج نیوز) صوبہ پنجاب کا آئندہ سال کا بجٹ کیسا ہوگااور کتنا ہوگا ؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آنے کے بعد سیاستدان سمیت عوام بھی دنگ اور حیران رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال ٹیکس وصولیاں تقریباً712 ارب روپے تک رکھے جانیکا امکان ہے، ٹیکس آمدن میں سب سے بڑا حصہ جی ایس ٹی ان سروسزکا ہوگا،جی ایس ٹی ان سروسزکی مد میں 320 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیوٹی سے 128 ارب روپے کی آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس سے 90 ارب روپے کا ہدف رکھے جانیکا امکان ہے جب کہ سیلز ٹیکس سے 82 ارب اور موٹر وہیکل ٹیکس سے47 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق کسانوں، طلبہ اور مزدوروں کے لیے سبسڈی پروگرام جاری رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جب کہ کسانوں کے لیے ٹریکٹر، سولرٹیوب ویل، سستے بیج اورکھاد کے قرضے پر سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کے لئے ہونہاراسکالر شپ، الیکٹرک بائیک اسکیم جاری رہے گی، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کم از کم 35 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص رکھنے کی پالیسی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی سے متعلق ٹیکس اور ڈیوٹیز سے 35.2 ارب، لینڈ ریونیو سے1.7 ارب روپے آمدن متوقع ہے جب کہ ٹرانسپورٹ اور مقامی حکومتوں کے لیے 550 ارب روپے سے زائد مختص کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button