وفاقی بجٹ میں تاخیر کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کیوں ہوئی؟ اس حوالے سے وجہ سامنے آنے کے بعد ملکی سیاست سمیت تمام صوبوں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت بجٹ اجلاس سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، قانون سازی کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اثرات ہوں گے تاہم پیپلز پارٹی قانون سازی کے حق میں نہیں ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر ویلی میں اپنے خطاب میں واضح پیغام دیا ہے، پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالفت کر رہی ہے، بجٹ اجلاس سے قبل ترامیم نہ ہو سکیں تو آئندہ مالی سال میں تبدیلیاں نہیں آسکیں گی۔ پارلیمانی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری فی الحال گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف ہیں، بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے بعد ہی بجٹ اجلاس کی نئی تاریخ دی جا سکے گی۔



