پاکستان
چائینہ کی پہلی ہنگو کلاس آبدوز پی این ایس ایم ہنگور کراچی پہنچ گئی

کراچی (کھوج نیوز) چائینہ میں تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم ہنگور کراچی پہنچ گئی، ایک ماہ قبل پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ کی تقریب ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق چین میں تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم ہنگور کراچی پہنچ گئی۔ آبدوز بحری قوت، دفاعی خود اعتمادی، جدید عسکری صلاحیتوں کی نئی علامت ہے، ہنگور کلاس آبدوز جدید ترین ائیر انڈیپنڈنٹ پروپلشن ٹیکنالوجی، سونار سسٹمز، اسٹیلتھ ڈیزائن اور زیر آب طویل آپریشنز کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ اہم بحری راستوں کا تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے بڑا خطرہ ہے، یہ آبدوزیں بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔



