پاکستان
پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں کا معاملہ، مشیر وزیر خزانہ نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بڑی خوشخبری سنا کر ناصرف عوام کے دل جیت لیے بلکہ سب کو حیران و دنگ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ جس طرح قیمتیں اوپر جاتی ہیں اتنی جلدی قیمتیں نیچے نہیں آتیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پرآجائیگی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔



