پاکستان

عمران خان کی بہن نورین نیازی کا متنازع بیان، نیا کٹا کھل گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے متنازع بیان پر نیا کٹا کھل گیا ہے، جس کے بعد پورے ملک میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے ایک انٹرویومیں معرکہ حق کے معاملے پر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نورین نیازی نے کہاکہ معرکہ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، مودی کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا، مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہیں فکس کردیتا، وہ اس لیے رکا کہ اسرائیل ان کے پیچھے تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرانا تھا، ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریفیں کرتا ہے ، ورنہ آپ کا کیا خیال ہے ، یہ ٹرمپ کو اچھے لگتے ہیں۔ نورین نیازی نے کہا کہ انہوں نے ابراہم ایکارڈ کرانا تھا، اسرائیل سے پاکستان کے رابطے تھے ، اسی لیے یہ سارا ڈراما پاک فوج کو عزت دلانے کے لیے کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق نورین نیازی کے الفاظ، لب و لہجہ اور یہ سوچ بانی پی ٹی آئی کے اس مخصوص بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں جس کا محور صرف اور صرف ذاتی مفادہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنیں اورخاندان اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ملکی سالمیت کو بھی دا پر لگایا جا سکتا ہے، یہ مذموم بیان پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کہ یہ فوج ہماری ہے اور ان کے لیڈر کی بھی یہی سوچ ہے کی اصلیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ نورین نیازی کا یہ گمراہ کن بیان بھارتی بیانیے کو تقویت دیتا ہے جسے اب بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف استعمال کریگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button