پاکستان
جیٹ فیول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مگر کتنا؟

کراچی (کھوج نیوز) حکومت نے ایک بار پھر جیٹ فیول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، اس بار کمرشل طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں اضافہ کیا گیا؟اعدادو شمار سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 53 روپے 58 پیسے اضافہ ہوچکا۔



