پاکستان
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

وانا (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے وانا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے بارودی مواد سے بھری گاڑی تباہ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کردی گئی، گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا، خودکش حملے کیلئے تیار گاڑی کی مسلسل 3 دن نگرانی کی گئی اور آبادی سے دور جانے پر اسے نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہو گئے جبکہ ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔



