آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، شرجیل میمن کا دعویٰ

کراچی (کھوج نیوز) شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن والے ناصرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ اوچھے ہتھکنڈوں پر بھی اتر آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں 6 ماہ کی توسیع کی ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کا سفری الاؤنس بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے، مسلم لیگ ن کی وفاقی اورپنجاب حکومت مری اور کشمیر میں بیٹھی ہوئی ہے تاہم پیپلزپارٹی بڑے مارجن کے ساتھ آزاد کشمیر الیکشن جیتے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار کی کرسی پربیٹھنا کوئی کمال کی بات نہیں ہے، پیپلز پارٹی حقیقی مینڈیٹ پر حکومت کر رہی ہے، ہم وفاقی حکومت کے اتحادی نہیں،صرف جمہوریت کیلئے حکومت کوسپورٹ کیا تھا اور ہم نے یہ پیشکش پی ٹی آئی کو بھی کی تھی۔



