کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں کون کون شامل ہے؟ راشد حنیف نے بڑا دعویٰ کر دیا

آزاد کشمیر (کھوج نیوز) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں کون کون شامل ہے؟ اس حوالے سے آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات راشد حنیف نے بڑا دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کے سیکرٹری اطلاعات نے ترجمان آزاد جموں کشمیر پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ریاست کی بنیادی ذمہ داری امن امان قائم رکھنا ہے اور قائم رکھیں گے۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے احتجاج میں شرپسند اور فتنہ الخوارج کے لوگ شامل ہیں،کالعدم ایکشن کمیٹی میں موجود شرپسند انسانی آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں بڑی تعداد میں دہشتگرد اور فتنہ الخوارج موجود ہے، اس کمیٹی میں عوام کم ہیں، مسلح عناصر اور دہشتگرد موجود ہیں، اس تحریک میں دہشتگردوں کے شامل ہونے کے اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں



