پاکستان

نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے مسلح افواج کے خلاف بیان دینے پر ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف مقدمے کا اندراج پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 اور 26 اے کے تحت کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ نورین نیازی نے پاکستان اور مسلح افواج پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، ریاست پر عوام کا اعتماد متزلزل کرنے اور سراسیمگی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق نورین نیازی نے جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلایا، نورین نیازی نے ریاستی اور سکیورٹی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button