پاکستان

پاکستان نے 16ہزار افغان شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان نے 16ہزار افغان شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی مگر کونسی؟ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے ملک میں رہائش پذیر افغان شہریوں کے قیام میں مزید توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا کہ آئی ایف آر پی کے تحت تقریبا 89 ہزار افغان شہریوں کے کیسزپرکارروائی جاری ہے۔ طاہر اندرابی نے بتایا کہ انسانی بنیادوں پر 16 ہزار کے قریب خواتین، بچوں اور بزرگ افغان شہریوں کے پاکستان میں قیام میں توسیع دی جا رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ چترال کے قریب سرحدی علاقوں میں پیش آئے واقعے سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات نہیں، افغانستان سے آنے والی اطلاعات کی زمینی سطح پر تصدیق ضروری ہے،غیر مصدقہ رپورٹس پر تبصرہ مناسب نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button