پاکستان

دوسری سہ ماہی، نیب نے کتنی ریکوری کی؟ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) احتساب بیورو (نیب) نے دوسری سہ ماہی میں کتنی ریکوری کی؟ اس حوالے سے اس کی کارکردگی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جو کہ حیران کن اور دلچسپ ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان، سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں 10لاکھ 78 ہزار 283 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔رپورٹ کے مطابق نیب (لاہور) نے پی سی بی ایل اور سرکاری 288.29 مالیت کی 1،909 ایکڑ زمین بازیاب کرائی ہے۔ نیب (اسلام آباد/راولپنڈی) نے سی ڈی اے کے فلاحی پلاٹوں پر مشتمل 810 ایکڑ زمین مختلف ہاسنگ سوسائٹیوں سے بازیاب کرائی ہے اور اس زمین کی مالیت 66.63 ارب روپے ہے۔ نیب (ملتان) نے 2.76 ارب روپے کی 920 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی ہے۔ہاؤسنگ اور مالیاتی فراڈ کے مقدمات میں، 24,365 سے زائد متاثرہ افراد کو ان کی خرد برد کی گئی رقم/اثاثے جن کی مالیت 42.303 ارب روپے ہے وہ واپس دلائیگئے ۔

نیب (بلوچستان) نے کوسٹل ہائی وے اور گوادر انڈسٹریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (GIEDA) کی اراضی سمیت ہنگول نیشنل پارک جیسے اہم قدرتی ذخائر پر مشتمل جنگلات کی 2،09،544 ایکڑ زمین بازیاب کی ہے جس کی مالیت 604.64 ارب روپے بنتی ہے۔ مذکورہ دورانیے میں نیب (سکھر) سب سے زیادہ ریکوریز کے ساتھ نمایاں رہا ہے، بورڈ آف ریونیو سندھ اور سیکرٹری جنگلات کے تعاون سے نیب سکھر نے این ایچ اے، جنگلات اور آبپاشی کے محکموں کی 8,53,678ایکڑ زمین بازیاب کرائی جس کی مالیت 1.01ٹریلین روپے ہے۔ نیب (کراچی) نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور افراد کو غیر قانونی طور پر الاٹ کردہ اور مشکوک لیز پر دی گئی 11،422 ایکڑ سرکاری زمین واپس حاصل کرائی ہے جس کی مالیت 467.11 ارب روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button