پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیوں پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف سے جو ترسیلات بھیجی گئی ہیں وہ لائق تحسین ہے۔

تفصیلات کیمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سال بہ سال کی بنیاد پر 13 فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہونا نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں، جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں ماہانہ بنیادپربھی 4.5 فیصداضافہ ہوا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار لائق تحسین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button