پاکستان

کرپشن مقدمات، اینٹی کرپشن سے دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر سے درج ہونے والے کرپشن مقدمات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ مقدمات اینٹی کرپشن سے دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پراحتساب عدالت نے 15 ریفرنسز بحال کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے مقدمات اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا اور تمام مقدمات واپس نیب عدالت منتقل کرنے کا کہا تھا۔ نیب نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کے لیے مقدمات بحال کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ احتساب عدالت نے 15 مختلف ریفرنسز میں نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کرپشن کیسز میں بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن بروہی بھی نامزد ہیں جب کہ عدالت نے سندھ کے سابق چیف سیکرٹری اور لینڈ یوٹیلائزیشن ممبر صدیق میمن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ملیر کے سابق ڈی سی قاضی جان محمد اور سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اعجاز حسین کو بھی طلب کرلیا، اس کے علاوہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن عبدالقادر میمن اور سابق سیکشن آفیسر غلام مصطفی کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت نے ٹریژری افسر محمد موسی کاظمی، اسسٹنٹ ٹریژری افسر عبداللطیف کھوسو سمیت دیگر کو بھی طلب کرلیا جب کہ میرپور ساکرو کے تپیدار نثار احمد وگن اور علی اصغر میندھرو کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button