پاکستان

شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل دفتر کا افتتاح کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے گوگل کے وفد کی ملاقات بھی ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے اور گوگل کے لیے پاکستان میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ گوگل کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے خواہاں ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ گوگل کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستانی طلبہ کو ایک سال کے لیے گوگل جیمینائی کی مفت سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button