پاکستان
عمران خان سے کوئی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر سچائی سامنے لے آئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے کسی قسم کی کوئی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سچائی سامنے لے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کوکوئی نمبر تاحال الاٹ نہیں ہوا، میری درخواست ہے کہ اس آرڈر پرعملدرآمد ہونے دیں، اس آرڈر تک پہنچتے پہنچتے بڑا ٹائم لگ گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنہوں نے نورین نیازی کی ملاقات کاوعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، اسے سراہتا ہوں، نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میری بات نہیں ہوئی تاہم انہوں نے ملاقات کے بعد بات نہ کرکے الفاظ کا لحاظ رکھا ہے۔ بیرسٹرگوہر کا تھا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کو ناحق سمجھتے ہیں۔



