کتنے ملین پاکستانیوں کے اکائونٹ کرپٹو میں ہے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) کتنے ملین پاکستانیوں کے اکائونٹ کرپٹو میں ہے؟ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان ورچول اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے سب کچھ بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان ورچول اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بتایا کہ پوری دنیا کی مارکیٹ میں یہ ٹیکنالوجی چل رہی ہے، دبئی، تھائی لینڈ کی حکومتیں یہ کررہی ہیں، نوجوان اپنے آپ کو معاشی طور پر آزاد چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں نے پاکستان کی تیسری بڑی کرپٹو مارکیٹ بنا دی ہے، 40 ملین پاکستانیوں کے اکانٹ کرپٹو میں ہیں، آٹھ سال تک اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل اثاثے پر پابندی لگائے رکھی، ٹیکنالوجی پر پابندی لگاکر آپ اپنے آپ کو منجمد کر رہے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہم نے ورچوئل ایسٹ کی 2 بین الاقوامی کمپنیوں کو این او سی دیے ہیں، ہم نیکہا 5 ستمبر تک ورچوئل ایسٹ والے رجسٹریشن کرائیں ورنہ پابندی لگنا شروع ہو گی، پاکستان نے 5 ماہ میں یہ رجیم کھڑی کی ہے جو دنیا میں تیز ترین ہے، ریگولیشن میں بھارت سے آگے ہیں، پاکستان میں ورچوئل کا 250 بلین ڈالر کا حجم ہے، پاکستان میں ورچول کا 10 سے 20 ارب ڈالرز پیسہ ہے، 40 سال سے کم عمر لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں، انڈیا نے ورچول اثاثے پر 30 فیصد ٹیکس لگا دیا، ہم پاکستان میں ایسا نہیں کرنا چاہتے۔



