پاکستان
حکومت کا ایل این جی کارگو سپاٹ خریداری کا فیصلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت پاکستان نے ایک ایل این جی کارگو اسپاٹ خریداری کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ایل این جی کے ایک کارگو کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ عالمی کمپنیوں سیکل تک بڈز طلب کی گئی ہیں، بڈز کل ہی کھولی جائیں گی۔ پی ایل ایل کے مطابق بولیاں 4 سے 8 ستمبر تک کی ایل این جی سپلائی کے لیے طلب کی گئی ہیں۔



