پاکستان

16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کے حوالے سے قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور کرلی۔ حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرنامناسب موادبچوں کو ذہنی دباؤ اور دیگر خطرات سے دوچار کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button