پاکستان

حکومت نے رابطہ کیا مگر دھرنے اور احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد(کھوج نیوز) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے رابطہ کیا ہے مگر اس کے باوجود ملک بھر میں دھرنے اور احتجاج جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مذاکرات بھی ہوں گے اور ہڑتال بھی ہوگی، مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظلم اب برداشت سے باہر ہو گیا، خاموش نہیں رہ سکتے، وزرا کہتے ہیں ٹیکسوں کیلئے آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں، آئی ایم ایف کی دلدل سے نکلنے کا متبادل موجود ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت پیٹرولیم کا خرچ کم کرنیکی کوشش نہیں کر رہی، آئی پی پیز کو جماعت اسلامی نے بے نقاب کیا، آئی پی پیز کے خلاف کامیاب دھرنے دے کر فی یونٹ 16 روپے تک کم کیا، آئی پی پیز کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے، بجلی کے بل آدھے کروائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا سرکاری حکام 1300سی سی کی گاڑیاں چلائیں تو اربوں روپے کی بچت ہو گی، سوال کیا کہ وزیروں، افسران کیلئے مفت بجلی پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button