پاکستان
بلاول بھٹو آسٹریا سے لندن پہنچ گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آسٹریا سے لندن پہنچ گئے ہیں ان کے ہمراہ ان کے سٹاف کے ارکان بھی لندن پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تقریباً48 گھنٹے قبل صدر آصف علی زرداری آسٹریا سے لندن پہنچے تھے، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری تقریبا ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اور پی پی چیئرمین کی لندن میں قریبی دوستوں اور بعض برطانوی وزرا سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔



