پاکستان
وزیر خزانہ اورنگزیب نے عالمی سرمایہ کاروں کے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی سرمایہ کاروں کے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں خوشحالی اور بیروزگاری کے خاتمے کی نئی نوید کا امکان روشن ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے، اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی جب کہ غیر قانونی معیشت کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہواہے، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتمادصرف موجودہ صورتحال نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل پربھی ہے، یورو بانڈ 3 سالہ درمیانی مدت کی جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے۔



