پاکستان
نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم، بیرسٹر گوہر کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلد بازی میں صوبوں کے قیام کا فیصلہ وفاق کی یکجہتی کے خلاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان میں عوامی نمائندوں اور عوام کی مرضی کے بغیر تقسیم سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، صوبوں کے قیام کیلئے متنازع قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔ ادھر اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کئی قسم کے بحرانوں کی زد میں ہے، بحران بڑھ رہیہیں، صوبوں کی تقسیم میں بھی پیسوں کا مسئلہ ہے، صوبوں کا وفاق پر اعتماد متاثر ہوا ہے، 26 اور 27 ویں ترمیم کے باعث اتفاق نہیں رہا۔



