لانگ مارچ ہو گا یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر کا فائنل اعلان، حکومتی حلقوں میں ہلچل

اسلام آباد(کھوج نیوز) لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے فائنل اعلان کردیا ہے جس کے بعد حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا اسپیکر قومی اسمبلی سے کل ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، آج ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی سے متعلق سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے، نہ ہی کوئی ایمرجنسی کی صورتحال ہے، لانگ مارچ ہمارا سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے، لانگ مارچ پرامن ہوگا، کسی پر چڑھائی نہیں کر رہے۔
سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہی رہیں گے، ایم پی ایز وزیراعلی کے لیے اپنی سی ویز جیب میں رکھیں۔ شوکت یوسفزئی کی جانب سے بھیجے گئے خط سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا شوکت یوسفزئی نے واٹس ایپ پر خط بھیجا، یہ میرے اور ان کے درمیان بات ہے، پارٹی کو شوکت یوسفزئی سے کوئی ناراضگی نہیں، شوکت یوسفزئی اب بھی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہیں، یہ جمہوری پارٹی ہے، ایسے لیٹر آتے رہتے ہیں۔



