پاکستان

حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے: پاکستان

اسلام آباد(کھوج نیوز) ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان اسلام آباد نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ ہرحال میں یقینی بنایا جانا چاہیے، پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودیہ کیساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان اسلام آباد میں نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، 2 اکتوبر کو طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حملہ سنگین اشتعال انگیزی ہے، حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ ہرحال میں یقینی بنایا جاناچاہیے، پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست تعاون اور کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے، پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ذریعے تنازع کاحل چاہتا ہے، ضرورت پڑنے پرپاکستان امریکا اور ایران کیدرمیان دوبارہ ثالثی کے لئے تیار ہے۔ ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان کا کہنا تھا افغانستان سے پھیلنے والی دہشتگردی ہمسائیہ ممالک خصوصاپاکستان کے لئے سنگین خطرہ ہے، ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پر تحفظات پیش کیے، افغان طالبان وفد نے ماسکو فارمیٹ کے گزشتہ اعلامیے میں دہشتگردی سے متعلق مؤقف برقرار رکھنے سے اتفاق نہیں کیا، پاکستان کیلئے افغانستان سے پھیلنے والی دہشتگردی محض الفاظ کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ آئندہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں پاکستان کی شرکت سے متعلق فیصلہ قبل از وقت ہے۔

ترجمان نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر بات چیت جاری ہے، امریکا نے بھی ایران کے 7 نکات پر اپنا مؤقف شیئر کیا ہے، امریکا، ایران کے درمیان براہ راست رابطے پاکستان کی ثالثی کوششوں کا نتیجہ ہیں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پہلے سے موجود ہے۔ زیربحث بعض نکات اس سے مطابقت رکھتے ہیں، امریکا ایران تنازع کے حل میں پاکستان اور دیگر اہم ممالک کاکردار موجود ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دو اکتوبرکوبھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کے ہاتھوں 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے، پاکستانی شہریوں کے قتل پربھارتی ناظم الامورکو 3 اکتوبرکو دفترخارجہ طلب کیا گیا، پاکستان نے بھارت سے واقعے کی فوری، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کیا، پاکستان نے ذمہ داران کیخلاف مناسب قانونی اورتادیبی کارروائی، تحقیقات کے نتائج شیئر کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارت پر تحمل اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثراقدامات پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا متنازع جموں وکشمیر کیعلاقوں کو بھارتی نقشے میں شامل کرنے کی کوشش مسترد کرتے ہیں، بھارت کی یک طرفہ نقشہ سازی قانونی طور پر بحیثیت ہے، بھارتی نقشہ سازی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، کوئی بھی بھارتی یک طرفہ اقدام جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، بھارت کی نقشہ سازی کشمیری عوام کیناقابلِ تنسیخ حق خودارادیت کو متاثر نہیں کرسکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button