حریم شاہ بیان بیازی کی بجائے کیس درج کروائے؟ صندل خٹک
حریم نے اپنی بہن کی شادی کے لیے مجھ سے پیسے اْدھار لیے تھے جن کی واپسی کا تقاضا کرنے پر جھگڑا شروع کردیا: صندل خٹک
لاہور(شوبز رپورٹر) حریم شاہ بیان بیازی کی بجائے کیس درج کروائے؟ صندل خٹک نے دبنگ بیان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کرنے کے الزام پر ان کی قریبی دوست صندل خٹک کا ردِعمل بھی سامنے آگیا ہے۔حال ہی میں نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ویڈیوز ان کی اپنی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے لیک کی ہیں۔صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ بیرون ملک میں بیٹھے میڈیا پر میرے اور عائشہ کے خلاف بیان جاری کرنے کے بجائے ایف آئی اے میں مجھ پر، عائشہ پر اور اپنے بوائے فرینڈ کے خلاف کیس کریں۔
اْنہوں نے حریم شاہ سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا کہ حریم نے اپنی بہن کی شادی کے لیے مجھ سے پیسے اْدھار لیے تھے جن کی واپسی کا تقاضا کرنے پر جھگڑا شروع کردیا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد سے میرا حریم سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔صندل خٹک نے دعویٰ کیا کہ حریم شاہ کے لیے نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے اس لیے اپنی یہ ویڈیوز اْنہوں نے خود لیک کی ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ ان ویڈیوز میں نظر آنے والے آدمی کا نام حسن شاہ ہے جب یہ ویڈیوز بنائی گئیں وہ اس وقت حریم شاہ کے بوائے فرینڈ تھے۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ حریم نے اپنی ویڈیوز سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے خود سوشل میڈیا پر وائرل کروائیں، ان کے پاس کئی اور لوگوں کی بھی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں جن کے ذریعے وہ لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتی ہیں۔صندل خٹک نے کہا کہ اگر حریم شاہ اپنے لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکیں تو میں ان پر ہرجانے کا کیس کروں گی۔
احد رضا میر کے چھوٹے بھائی عدنان رضا میر کی شوبز میں دبنگ انٹری