شوبز

سشمیتا سین کو دل کا دورہ، کیسے جان بچی ؟ بڑی خبر سامنے آگئی

انہیں بہت شدید دل کا دورہ پڑا تھا اور ان کے ایکٹو لائف اسٹائل یعنی جم جانے کی وجہ سے وہ بچ گئیں ہیں: سشمیتا سین

ممبئی (آن لائن) سشمیتا سین کو دل کا دورہ، کیسے جان بچی ؟ بڑی خبر سامنے آگئی ۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار اور سابق مس ورلڈ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ انہیں دل کا شدید دورہ پڑا تھا اور ان کے دل کی ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی۔

اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے دل کی ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی اور اس وجہ سے ان کی سرجری بھی ہوئی۔ اداکارہ نے جِم جانے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے متعلق بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے اکثر لوگ جم جانا چھوڑ دیں اور کہیں گے کہ دیکھا اسے جم جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مگر یہ غلط ہے مجھے جِم جانے سے بہت فائدہ ہوا ہے میں ایک بہت بڑے دل کے دورے سے زندہ بچی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بہت شدید دل کا دورہ پڑا تھا اور ان کے ایکٹو لائف اسٹائل کی وجہ سے وہ بچ گئیں ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اب وہ صحتیاب ہیں اور ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد وہ اپنی ویب سیریز آریاکی شوٹنگ مکمل کرنے کے لیے جے پور کا سفر کریں گی اور فلم تالی کی ڈبنگ پر بھی کام شروع کریں گی۔

لیجنڈ اداکار قوی خان کا انتقال، شوبز ستارے سوگ میں مبتلا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button