کھیل

وکٹ کیپربیٹرسرفرازاحمد کےحق میں ایک بارپھرآوازیں اُٹھنےلگیں

سابق کپتان سرفراز احمد نے سال 2021 میں جنوبی افریقہ کیخلاف آخری مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)وکٹ کیپربیٹرسرفرازاحمد کےحق میں ایک بارپھرآوازیں اُٹھنےلگیں، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی ایک بار پھر ٹیم میں شمولیت کیلئے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایشیاکپ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے سال 2021 میں جنوبی افریقہ کیخلاف آخری مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا تاہم وہ ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھائی دیئے ہیں۔ نوجوان بیٹر محمد حارث کو ایشیاکپ میں موقع دیا گیا تاہم وہ پرفارم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دوسری جانب رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی مینجمنٹ، کوچ، کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے آئی سی سی کی طرف سے بورڈز کو 28 ستمبر تک اسکواڈ کا اعلان کرنے اور تبدیلی کا وقت دیا ہے۔ ایشیاکپ میں قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز اور سری لنکا سے 2 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، جس کے باعث بابرالیون فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ سرفراز احمد پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 117 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں انہوں نے 374 کی اوسط سے 2 ہزار 315 رنز بنائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button