پاکستان

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تنخواہ کتنی ہے؟ سچائی سب کے سامنے آگئی

بطور آئی جی ان کی تنخواہ7 لاکھ سے زائد ہے جب کہ2 لاکھ اضافی آئی جی الاؤنس کے مل جاتے ہیں: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا انکشاف

لاہور(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ اس حوالے سے سچائی سب کے سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی)پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ بطور آئی جی ان کی تنخواہ 7 لاکھ سے اوپر چلی جاتی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ بطور آئی جی ان کی تنخواہ7 لاکھ سے زائد ہے جب کہ2 لاکھ اضافی آئی جی الاؤنس کے مل جاتے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس الاؤنس سے بہت آسان ہوجاتی ہے، ان کی اور ان کی اہلیہ کی ایس ڈی اے جی ملاکر 5 سے سوا 5 لاکھ ہوجاتی ہے اس طرح پوری تنخواہ 10 لاکھ سے اوپر بنتی ہے تاہم ٹیکس پورا ادا کرتا ہوں۔ عثمان انور کا کہنا تھا کہ اس تنخواہ کے علاوہ ان کے بیٹے کا اپنا کاروبار ہے جو بیٹا خود دیکھتا ہے گھر میں وہ بھی ہاتھ بٹاتا ہے لیکن وہ بھی پورا ٹیکس ادا کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button