پاکستان

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 2سکیورٹی اہلکار شہید

میرعلی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 12اور 13 نومبر کی رات فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا

خیبرپختونخوا(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق میرعلی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 12اور 13 نومبر کی رات فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی شہید ہوگئے جن میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی محمد سہیل شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثرانداز میں پتہ لگایا جبکہ علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت ختم کرنیکیلئے پرعزم ہیں، ہماریبہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button