پاکستان

نوٹوں کی چمک یا پھر …؟جہانگیر ترین اور علی ترین کیخلاف مقدمہ خارج

دوران انکوائری منی لانڈرنگ ،ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کو ئی غیر قانونی طریقہ نہیں سامنے آیا: ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے بیان

لاہور ( جنرل رپورٹر، این این آئی) نوٹوں کی چمک یا پھر …؟جہانگیر ترین اور علی ترین کیخلاف مقدمہ خارج ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)لاہور نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا عدالتی احکامات کے بعد باقاعدہ طور پر جہانگر ترین کا مقدمہ داخل دفتر کردیا جائے۔

نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے سرکاری مراعات واپس کیوں کیں؟ بڑی خبر آگئی

عدالت آئی او کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کرنے کا حکم دیتی ہے۔ دوران انکوائری منی لانڈرنگ اور ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کو ئی غیر قانونی طریقہ نہیں سامنے آیا۔تفتیشی افسر کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائے گئے الزمات اور دفعات درست نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button