سوشل ایشوز

بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کا منصوبہ، پنجاب پولیس ایپ میرا پیارا پر کام شروع

ایپ میں گمشدہ بچے اورافراد، ان کے لواحقین کا بائیو ڈیٹا، تصویر،فنگر پرنٹ، شناختی کارڈ اورب فارم کی تفصیلات ہوں گی' تھانوں میں گمشدگی رپورٹس کا ڈیٹا تیار کیا جائیگا

لاہور (کرائم رپورٹر، آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کیلئے پنجاب پولیس پبلک ایپ ”میرا پیارا”پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے ”میرا پیارا” ایپ کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

”میرا پیارا” ایپ کے ذریعے گمشدہ بچوں، بزرگوں، ڈیمنشیا، شیزوفرینیا کے مریضوں کو ورثاء سے ملایا جائے گا۔ ”میرا پیارا” ایپ میں گمشدہ بچے اورافراد، ان کے لواحقین کا بائیو ڈیٹا، تصویر،فنگر پرنٹ، شناختی کارڈ اورب فارم کی تفصیلات ہوں گی۔ گمشدہ بچوں اورافراد اوران کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب بھر کے تھانوں میں گمشدگی کی رپورٹس کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔ یتیم خانوں،دارالامان اور دیگر اداروں میں مقیم بچوں اورافراد کا ڈیٹا بھی ”میرا پیارا” ایپ پر لوڈ ہو گا۔ شہری اپنے موبائل فون،فرنٹ ڈیسک،تحفظ مرکز اورخدمت مرکز کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ ”میرا پیارا” پر لوڈ کرسکیں گے۔

محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے 6 سال سے گمشدہ بچے کو ورثاء سے ملانے پر سی ٹی او لاہور کی کاوشوں کی تعریف کی۔سپیشل بچے کی تلاش کرتے کرتے والد اللہ کو پیارا ہوگیا اوروالدہ دربدر پھرتی رہی۔ سپیشل بچہ 6 سال سے گوجرانوالہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اپنے پیاروں کی راہ تک رہا تھا۔ محسن نقوی نے دورہ گوجرانوالہ میں معصوم بچے کے ورثاء کی تلاش کی ہدایت کی تھی جس پربچے کی والدہ کو تلاش کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر،ڈاکٹر جمال ناصر،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس، سی سی پی اولاہور،متعلقہ سیکرٹریز،کمشنر لاہور ڈویژن،چیئرمین پی آئی ٹی بی،ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

محسن نقوی کا ہربنس پورہ مفت آٹا سنٹر کا دورہ، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کا حکم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button