پاکستان

عثمان بزدار بھی چور نکلے؟ ہزاروں من گندم غائب مگر کیسے؟

عثمان بزدار حکومت میں 26ہزار 764من گندم غائب ہوئی' گندم خوشاب، ساہیوال اور فیصل آباد گوداموں سے غائب ہوئی'آڈیٹر جنرل پاکستان

لاہور( جنرل رپورٹر، این این آئی)آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب کے 3 گوداموں سے 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوگئی جس پر محکمہ خوراک کے حکام نے چپ سادھ لی۔

مریم نواز وطن واپس سپیشل طیارے میں آئی یا پھر عام مسافروں کیساتھ؟

ذرائع نے بتایا ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی بوریاں محکمہ خوراک پنجاب کے خوشاب، ساہیوال اور فیصل آباد گوداموں سے غائب ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق غائب ہونے والی گندم کی قیمت موجودہ ریٹ 4 ہزار فی من کے لحاظ سے 10 کروڑ 71 لاکھ روپے بنتی ہے، 22-2021 کے دوران نقصان کا اندازہ 2 کروڑ 56 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گندم 26 ہزار 350 من خوشاب گودام سے غائب ہوئی، 22 من گندم فیصل آباد اور 293 من ساہیوال سے غائب ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button