ٹیکنالوجی

میٹا کمپنی کی نئی بارسلونا ایپ اور ٹوئٹر میں کیا فرق ہے؟ سب کچھ واضح ہوگیا

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی خالق کمپنی میٹا نے اپنے نئی بارسلونا ایپ کی رنگت بھی عین ٹویٹر جیسی رکھی ہے

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کمپنی کی نئی بارسلونا ایپ اور ٹوئٹر میں کیا فرق ہے؟ سب کچھ واضح ہوگیا جس کے بعد قارئین بھی حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ماہر الیساندرو پالوزی نے کہا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی خالق کمپنی میٹا نے اپنے نئی بارسلونا ایپ کی رنگت بھی عین ٹویٹر جیسی رکھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر کے انتظامات سنبھالنے کے بعد اس میں تبدیلیوں سے صارفین ناراض بھی ہیں۔ میٹا نے اسی صورتحال کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ایپ پر تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔

انٹرنیٹ پر تجزیہ کاروں کے مطابق شاید میٹا اپنی مضبوط اور قابلِ اعتماد صورتحال کی بنا پریہ ٹویٹر کو مات دے سکے گی۔ توقع ہے کہ فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے رجسٹرڈ صارفین اس جانب متوجہ ہوں گے۔ مارچ کے مہینے میں میٹا نے اپنی اسی لیب پر لب کشائی کی تھی تاکہ وہ مارکیٹ اور صارفین دونوں کو اپنی جانب راغب کرسکے۔ اسے سوچ کی انسٹاگرام بھی قرار دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button