سوشل ایشوز

وزیراعظم ریلیف پیکیج کی مدت ختم، نئے پیکیج کے اطلاق میں تاخیر، یوٹیلیٹی سٹورز کا بڑا اعلان

بجٹ میں اعلان کردہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کا اطلاق آج سے نہ ہو سکا، جب تک نئے پیکیج کا اطلاق نہیں ہوتا، موجودہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج جاری رکھا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم ریلیف پیکیج کی مدت ختم ہونے کے باوجود نئے پیکیج کے اطلاق میں تاخیر کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز نے بڑا اعلان کر دیا جس پر عوام حیران رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کی مدت ختم ہو گئی جس کے بعد نئے پیکیج کے اطلاق تک موجودہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اعلان کردہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کا اطلاق آج سے نہ ہو سکا، جب تک نئے پیکیج کا اطلاق نہیں ہوتا، موجودہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج جاری رکھا جائے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئے پیکیج کے لیے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی۔

وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیا چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔ بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیرِ اعظم اور رمضان پیکیج کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رمضان پیکیج کے لیے 10 ارب روپے، وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مالی سال 24-2023 کے لیے وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button