کھیل

پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز،اسپنرابراراحمد کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیےجانےکا امکان

ابرار احمد جو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بخار میں مبتلا ہوگئے تھے، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں اسپنر ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سفیان مقیم کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلیے قومی اسکواڈ کو حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

ابرار احمد جو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بخار میں مبتلا ہوگئے تھے، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کو شامل کیا جاسکتا ہے، سلیکشن کمیٹی میں اسپنر کے حوالے سے ساجد خان کا نام بھی زیر غور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button