کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ٹیم کا کپتان کون بنے گا؟ نام فائنل ہوگیا

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے محمد رضوان کو سیریز میں قیادت سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے ہوگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ٹیم کا کپتان کون بنے گا؟ نئے کپتان کا نام فائنل ہوگیا ہے جس میں محمد رضوان کا نام سرفہرست بتایا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو سیریز میں قیادت سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے ہوگا۔ سیریز کیلئے فاسٹ بولر محمد حسنین جنہوں نے آخری بار 2023ء میں ایک روزہ میچ کھیلا تھا، ٹیم میں شامل ہونے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ حالیہ چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حسنین کی واپسی یقینی ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں اسکواڈ میں جگہ دی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button