سوشل ایشوز

پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن، کروڑوں روپے کی منشیات پکڑ لی

بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 14 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے' ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاک بحریہ نے انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آورگولیوں کی کھیپ ضبط کرلی اور ساتھ ہی کروڑوں روپے کی منشیات بھی پکڑ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 ہزار کلوگرام چرس، 370 کلوگرام آئس اور 50 کلوگرام ہیروئن ضبط کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 14 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالیکردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔ گزشتہ دنوں بھی پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد کی منشیات ضبط کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button