کھیل

ہانگ کانگ ؛سُپرسکسزمیں پاکستان نےسیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹ پر 105 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا تھا

ہانگ کانگ(سپورٹس ڈیسک) ہانگ کانگ سُپر سکسز میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹ پر 105 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53، حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 4 وکٹ پر 88 رنز بنا سکی۔ پاکستان کے حسین طلعت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button