کھیل
آسٹریلیا کی آدھی ٹیم 95رنزپر پویلین لوٹ گئی
سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی آدھی ٹیم 95رنزپر پویلین لوٹ گئی،رپورٹ کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رف نے حاصل کیں۔پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گری، یہ وکٹ سفیان مقیم کے حصے میں آئی جبکہ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 95 رنز گری، گلین میکسویل 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کا شکار بنے۔



