نوازشریف کے ووٹر کیلئے پنجاب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چلانا مشکل ہو گیا
یوسی 165اسلام پورہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیمپ لگانے لگا تو سیکرٹری یوسی نے کہا کہ یہاں صرف مریم نوازشریف کا اندارج ہوگا: طاہر محمود مودی

لاہور(کھوج نیوز) مقامی اخبار کے فوٹو گرافر طاہر محمود مودی کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کے حلقہ انتخاب میں اسلام پورہ کا رہنے والا ہوں ‘بینظیر انکم سپورٹ جب شروع ہوا تو میں نے 546 خواتین کا اندراج کروایا ، میں صبح کے وقت مقامی اخبار کا فوٹو گرافر تھا رات میں بینظیر انکم سپورٹ خواتین اندراج کرتا اس وقت بے نظیر انکم سپورٹ کے فارم میرے بڑے بھائی سنیٹر ڈاکٹر جہانگیر بدر 200 لیے خواتین ایم پی اے نے باقی لے ۔ الحمد سب کو پیسے ملنا شروع گئے میں نے یتیموں بے سہارا کی دعا لیں پھر نواز حکومت آئی تو 300 خواتین کو فارع کردیا گیا تھا اب میں ان خواتین کا دوبار اندراج کروا لیا ہے ۔اس کے علاہ 1500 خواتین کا اندراج کروایا ہے خواتین کے اندراج کے لیے دور جانا پرتا ہے میں نے سوچا کیوں نہ کیمپ نزدیک لگا لیا جائے اور لاہور کے نائب صدر پی پی لاہور سید شاہد عباس کاظمی پی پی 173 ٹکٹ ہولڈر نے بینظیر انکم سپورٹ کے اندارج کیمپ لگانے کی منظور لی لیں اور صبح جب یوسی 165 اسلام پورہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیمپ لگانے لگے تو سیکرٹری یو سی نے کہا یہاں پر صرف پر مریم نواز شریف کا اندراج ہو گا بے نظیر کا نہیں ۔ میں نے کہا پی پی اور ن لیگ کا اتحاد ہمارا بھی حق ہے پنجاب کے جیالے دفن ہوتے جا رہے ہیں خدایا پنجاب میں ضیا آمرات کو دفن کرنا ہو بس فوری تنظیموں بناؤ پارٹی ماں بچاؤ۔