کھیل
ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل کے فاتح نے سب کو حیران کر دیا
درحقیقت اس سال ڈبلیو ڈبلیو ای نے رائل رمبل کے فاتح کے حوالے سے سب کو حیران کر دیا

امریکہ(سپورٹس ڈیسک) رائل رمبل کافی دلچسپ کھیل ہے جسے زیادہ تر لوگ پسند کرتے ہیں ۔ رائل رمبل مقابلے جیتنے والے ریسلرز ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے سالانہ ایونٹ ریسل مینیا میں کسی ٹائٹل میچ کا حصہ بنتے ہیں۔اس سال مردوں کا رائل رمبل مقابلہ ایک ایسے غیرمتوقع ریسلر کے نام رہا جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔
اس سال کا مقابلہ جے اوسو کے نام رہا اور انہوں نے میچ کے اختتامی لمحات میں اپنے کیرئیر کے آخری رائل رمبل میچ کا حصہ بننے والے جان سینا کو رنگ سے باہر پھینک کر کامیابی حاصل کی۔جان سینا 2 بار رائل رمبل مقابلہ جیت چکے ہیں اور آخر میں لگ رہا تھا کہ وہ تیسری بار اسے جیتنے میں کامیاب رہیں گے مگر جے اوسو نے انہیں رنگ سے باہر پھینک کر سب کو شاک کر دیا۔




